آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا قتل: ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم، قتل کی وجہ بھی بتادی

کراچی: لی مارکیٹ میں گھر کی 4 خواتین کو قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے قتل کی وجہ بھی بتادی۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں گھر کی 4 خواتین کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو تم نے تمام لوگوں کو مار دیا؟ اس پر ملزم نے بتایا کہ یہ تمام لوگ مجھے تنگ کرتے تھے،عدالت نے کہا کہ اگر اتنا ہی تنگ کرتے تھے تو تم گھر چھوڑ کر بھی جاسکتے تھے۔ ملزم نے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا کہ میں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے صرف بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا مگر باقی لوگوں کو اس لیے مارا تاکہ کوئی ثبوت نہ بچ پائے۔ سماعت کے دوران پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم بلال قتل کی واردات کا اعتراف کرچکا ہے اور قتل کے واقعے کا مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی نکالی اور تحقیقات کی تو ملزم بلال کے خلاف ثبوت ملے، گھر کی خواتین کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ رحجان قتل کی وجہ بنا، ملزم سے آلہ قتل، خون آلود جوتے، دستانے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، مقتولین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل تھیں جن کی عمریں 51، 18، 19اور 13سال تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button