آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
کراچی: گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اضافہ ہوا۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ36 ہزار 540 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 647 ڈالر فی اونس ہے۔