آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

دنیا کو ملکر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کیلئے زور لگانا ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے، آج کے دن سبق ملتا ہے کہ بھائی چارے کو فروغ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، ہزاروں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، دنیا کو مل کر فلسطین میں خون کی ہولی ختم کرانے کے لیے پورا زور لگانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button