ایک شادی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، اداکار ہمایوں اشرف کا انکشاف

اداکار ہمایوں اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی بہت کم عمر میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی۔ ہمایوں اشرف حال ہی میں وصی شاہ کے ٹی وی شو میں نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف مسائل پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اب ان کی عمر 40 سال ہے اور وہ شادی شدہ ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں زندگی کے کسی فیصلے یا عمل پر پچھتاوا ہے تو انہوں نے کہا کہ انہیں کم عمری میں شادی کرنے پر افسوس ہے جو طلاق پر ختم ہوئی۔ ہمایوں اشرف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا افسوس نہیں کہ ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی لیکن انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے کم عمری میں شادی کیوں کی۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی پہلی شادی کس عمر میں ہوئی اور کس سے ہوئی اور طلاق کی وجہ کیا تھی تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔ طلاق اور شادی کے حوالے سے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ طلاق آپ کی شریک حیات کی غلطی ہو، یہ آپ کی بھی غلطی ہوسکتی ہے۔ ہمایوں اشرف نے مزید کہا کہ چونکہ ان کی چھوٹی عمر میں شادی ہوئی جو طلاق پر ختم ہوئی، اب وہ سب کو بتاتے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔