آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔دوسری جانب، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 6 فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری آج دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button