آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پنجاب میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 106 ہوگئی، کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 106 ہوگئی جبکہ 393 شہری زخمی ہیں، صوبے کے مخلتف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں بارش کے دوران ڈوبنے والے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بھوسہ گودام ہاتھی چوک نالے میں ڈوبنے والے 9 سالہ حسن علی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔نشیبی علاقوں میں ریلیف کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ ڈھوک حسو، مہر کالونی، دھمیال، چکری، مورگاہ، ٹینچ بھاٹہ، جان کالونی اور دیگر علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔شہریوں کا فرنیچر، الیکٹرونکس، اشیاء خورونوش اور ضروری سامان بارش کے پانی میں تباہ ہوچکا ہے۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جبکہ 7 بڑے سرکاری اسکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا ہے۔ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 400 ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، 56 افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button