انٹرٹینمنٹسائنس و ٹیکنالوجی
سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی چل بسیں
سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق ضعیف العمری کی وجہ سے لاحق عوارض میں مبتلا لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
سینئر اداکارہ نے 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ گذشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
انہوں نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں، بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔
انہیں دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔