آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائمسیاست

نو مئی ، 63پی ٹی آئی رہنمائو ں کے وارنٹ جاری ، کاغزات نامزدگی مسترد کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی : جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 63رہنمائو ں کے وارنٹ حاصل کر لئے پو لیس نے تمام ریٹر ننگ افسران کو ان ملزمان کے کا غذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کے لئے خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کی تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید نا ظم حسین نے دی ہے۔
درخواست میں پولیس نے زرتاج گل ،وزیرعمر ایوب، میاں فرخ حبیب ،حماد اظہر ، زلفی بخاری ، زین قریشی ، عثمان ڈار ، کرنل اجمل صابر راجہ ، عثمان سعید بسرائ، اشرف خان سونا، سکندر زیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی ، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم، چوہدری جاوید کوثر، چوہدری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یا قون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ ان ملزمان کے خلاف شہادت آچکی ، یہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں جو گرفتاری سے بچنے کے لئے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں ۔ جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے ان کی وارنٹ گرفتاری جاریے کر دیئے ۔ ان میں 6ایم این اے، 7ایم پی اے اور 5 سابق وزراء بھی شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button