پاکستان
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام امریکی مشن کے ترجمان تھامس منٹگمری نے کہا کہ یہ ملاقات پاکستانی سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ سفیر کی مصروفیات کا حصہ تھی۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں آزادانہ، منصفانہ اور شمولیتی انتخابات کی اہمیت سمیت موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے امریکہ پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ پاکستان ‘گرین الائنس’ فریم ورک کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔