پاکستاندنیاسیاست

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظا ہر نقوی مستیفی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقو ی نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیاہے ۔ انھو ں نے اپنا استعفٰی صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا یا ہے ۔
اس سے قبل جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جو ڈیشل کو نسل کو شو کا ز نو ٹس کا جواب جمع کرایا ۔ اپنے جواب میں جسٹس مظا ہر نقوی نے خود پر عائد الزامات کی تر دید کرتے ہو ئے کہا کہ کپریم جوڈ یشل جو نسل جج
کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پر کا روائی نہیں کر سکتی ۔
جواب میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ سپریم جو ڈیشل کونسل کی جانب سے جاری احکامات رولز کی تو ہین کے مترادف ہیں ۔
جسٹس مظاہر نقوی نےاٹا رنی جنرل کی بطور پراسیکیو ٹر تعیناتی پر بھی اعتراض کیا۔
اپنے جواب میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ لاہور کینٹ میں خریدا گیا گھر ٹیکس کو شوارون میں ظاہر کیا گیا۔ ایس ٹی جو نز پارک والے گھر کی قیمت کا تخمینہ ڈی سے ریٹ کے مطابق لگا یا گیا تھا ۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں سپریم جو ڈیشل کو نسل سے شکایات خارج کرنے اور کا ر وائی ختم کرنے کی استدعا کی ہے ۔
واضع رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جو کہ سپریم جوڈیشل کو نسل کے سر براہ بھی ہیں ، نے سپریم جوڈیشل کو نسل کا اجلاس گیا رہ جنوری کو طلب کیا تھا اور اس میں ان 10گواہوں کو بھی طلب کیا گیا
ہے جنھوں نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف شکایات درج کروائی تھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button