آج کی تازہ ترین خبریںکھیل

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست

۔ کراچی: ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 5 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین سب سے کامیاب بلے باز رہیں جنہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 19 گیندوں پر 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز نے 5، گل فیروزہ، کپتان ندا ڈار اور ناجیہ علوی نے 2، 2 رنز بنائے۔ گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی فاطمہ ثناء پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئیں، رامین شمیم 16 اور ناصرہ سندھو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفے فلیچر نے 17 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، کیانا جوزف نے 26 رنز دے کر 2، عالیہ ایلین اور ہیلی میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 59 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے، شامین کیمبل نے بغیر آؤٹ ہوئے 35 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور راشدہ ولیمز نے 11 گیندوں پر 16 رنز بنائے تاہم زیدہ جیمز 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ رہنا پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعدیہ اقبال نے حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان اور آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button