آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم روکنے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری گمراہ کن مہم کی روک تھام کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے، اس کے علاوہ آئی بی، آئی ایس آئی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جب کہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان جاری کرے گی۔ داخلے کو دے گا۔
واضح رہے کہ ملک کی وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button