دنیا
شمالی کوریا: دشمن ملک کیںفلمیں دیکھنے پر نوجوانوں کو 12 سال قید
سیئول: 16 سالہ دو لڑکوں کو آڈیٹوریم میں ایک ہزار طلبا کے سامنے سزا سنائی گئی۔شمالی کوریا میں 16سالہ دو لڑکوں کو جنوبی کوریا کی فلمیں اور موسیقی سننے پر 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کو شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزیکل بینڈ K-Pop کے گانے سننے اور ویڈیوز دیکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان نوجوانوں کو شمالی کوریا کی ایک عدالت میں سخت مشقت کی سزا سنائی جا رہی ہے۔
سزا سنائے جانے کے دوران تقریبا 1000 طلبا موجود تھے۔ طالب علموں کو تین ماہ کے عرصے میں جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھنے اور تقسیم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔