آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانخاص رپورٹدنیاسیاست

سائفر کیس ، اعظم خان اور اسد مجید سمیت اہم گواہوں کے بیان قلمبند

راولپنڈی :سائفر کیس میں اعظم خان اور اسد مجید سمیت اہم گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کر وادیئے ۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کا اوپن ٹرائل جاری ہے ، جس مےں جج ابو الحسنات محمد ذوالقر نین کے روبرواہم گواہی اعظم خان اور اسد مجید نے اپنے بیانات قلمبند کر وائے اُس موقع پر کمر ہ عدالت میں سابق
چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں ، شاہ محمود قر یشی اور ان کے اہل خانہ بھی مو جود تھیں ۔
سماعت کے دوران سیکرٹری وزارت داخلہ آفتاب احمد خان ، سابقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ آویدار شاد، اسسٹنٹ سائفر آپر یشن نعمان نے بھی اپنے بیانات قلمبند کروائے ۔
قبل از یں سماعت شروع ہونے سے قبل استغاثہ کے 22گواہان اڈیالہ جیل پہنچنے تھے جن میں اعظم خان، سہیل محمود ، اسد مجید ، ہدایت اللہ ، محمد اشفاق، عدالت اللہ با طینی، حسیب گوہر ، نادر خان ، شمعون عباس، فرح عباس، ایوب چوہدری ، آفتاب اکبر درانی ، عدنان ارشد ، شجاعت ، افضل جاوید، عبدالجبار ، عبید ارشد ، فیصل نیاز، نعمان اللہ ، ساجد محمود اور نعمان شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button