واٹس ایپ چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے کے لیے فیچر متعارف
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے چینلز میں کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
واٹس ایپ نے ایک ہی چینل کے متعدد ایڈمنز بنانے کے لیے فوری طور پر فیچر متعارف کرائے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے واٹس ایپ مذکورہ تینوں فیچرز کو ٹیسٹ کر رہا ہے جب کہ مزید فیچرز بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم اب چینلز پر متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
مارک زکربرگ نے اپنے واٹس ایپ چینل کی پوسٹ میں کہا کہ چینلز میں وائس نوٹ، پولز اور متعدد ایڈمنز کو شامل کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مارک زکربرگ نے شیئرنگ پول کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
اب چینلز پر صارفین وائس نوٹ بھیجنے کے علاوہ پول زبھی بنا سکیں گے، پول بنانے کے لیے صارفین کو وائسنوٹ ریکارڈ کرنے کے لیے اسپیکر کو دبانے کے دوران اٹیچ دستاویزات کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔
اسی طرح اب چینل مالکان دوسرے لوگوں کو اپنے چینلز میں ایڈمن کے طور پر شامل کر سکیں گے۔
ایڈمنز کو شامل کرنے کے لیے پہلے چینل کے مالک کو مذکورہ شخص کو واٹس ایپ پر درخواست بھیجنی ہوگی، ایڈمن کی تصویر اور فون نمبر صرف ایڈمن کو ہی نظر آئے گا۔
اگرچہ زیادہ تر صارفین کو تمام فیچرز تک رسائی دی گئی ہے لیکن کچھ صارفین کے پاس یہ فیچرز فوری طور پر کام نہیں کر سکتے لیکن انہیں جلد ہی ان تک رسائی دی جائے گی۔