پاکستان

‘پارٹی اور بانی کا وفادار رہوں گا’، پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ کا قرآن پر حلف

سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں۔ منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، اگر منتخب ہوا تو پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کے اندر پی ٹی آئی اور پارلیمانی پارٹی کا رکن رہوں گا۔ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ میں پی ٹی آئی یا پی ٹی آئی کے بانی کو دھوکہ نہیں دوں گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جیتنے کے بعد دوسری جماعتوں میں جائیں گے، یہ افواہ ہے اور سراسر غلط ہے۔
الیکشن کمیشن کا یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ ہم آزاد ہیں۔
پی ٹی آئی امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہوں، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹ بھی آر او کو جمع کرایا ہے، تو کوئی مجھے آزاد کیسے کہہ سکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تمام امیدوار قرآن پاک پر حلف اٹھائیں، ہم بانی اور پارٹی کے وفادار رہیں گے، کسی لالچ یا خوف میں نہیں آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button