پاکستان

انتخابی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: مرتضی سولنگی

اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے انتخابات کی کوریج کے لیے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں، 49 مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، 32 درخواستوں کو ویزے دینے کا عمل جاری ہے،
ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریبا 24 پرمٹ درخواستیں زیر عمل ہیں، مختلف میڈیا ہاسز سے کل 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نان جرنلسٹ کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں زیر عمل ہیں، 8 روس سے، 13 جاپان اور 5 ارکان پارلیمنٹ کی کینیڈا سے ہیں۔انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، مرتضی سولنگینگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کی جانب سے 5 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، بین الاقوامی صحافیوں اور مبصرین کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے مل رہے ہیں، ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیر ملکی صحافی کسی دوسرے شہر جانا چاہتا ہے تو اس کیس کو کیس ٹوکیس کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 20جنوری کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں، 14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button