پاکستان

اشتعال انگیز تقریر کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف بری

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور دیگر کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف اور دیگر کو بری کرنے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنایا، ملزمان میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی، نیوز پی ٹی وی کے ڈائریکٹر راشد بیگ بھی شامل ہیں۔
عدالت میں بریت کی درخواست پر وکلا نے دلائل مکمل کر لیے، ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ پانچ روز کی تاخیر سے درج کیا گیا
مقدمے میں کہا گیا کہ ٹی وی پر اشتعال انگیز گفتگو ہوئی، ملزم کا نام کیس میں ٹی وی چینل نے بیان نہیں دیا، مقدمہ درج کرتے وقت قانونی تقاضوں کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔
ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے اور مقدمہ میں کوئی گواہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button