پاکستان

سپریم کورٹ: صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا۔
قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے پریس ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ایسوسی ایشنز کے صدور کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔
جس کے بعد میاں عقیل افضل، عمران وسیم، فیاض محمود نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کو بتایا کہ صحافیوں سے متعلق کیس پیر کو طے کر رہا ہوں، اپنی درخواستیں عدالت میں بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button