پاکستان
سندھ ہائی کورٹ کاشاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
بیرسٹر خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے شاہد خاقان عباسی کا نام بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ای سی ایل میں ڈالا۔ شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ کئی سالوں سے ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، ایف آئی اے کو شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔