سزائے موت بھی سنا دیتے تو ہم تیار تھے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سزائے موت بھی سنادیتے تو ہم تیارتھے ، ہمارے کارکن پرامن ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کاکہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے تحمل اور برداشت رکھیں،یہ سزائے موت بھی سنادیں ۔تو ہائی کورٹ وہ ختم کر دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جج صاحب سائفر کیس آئین اور قانون سے ہٹ کر چلا ر ہے ہیں۔ کارکنمظاہر ہ کریں کیونکہیہ اشتعال دلائیںگے ۔ لیکن مشتعل نہیں ہونا، الیکشن پر توجہ دیں، عدلیہ پر اعتماد ہے ریلیف ملے گا۔ سزائے موت بھی دیں۔ تو کالعدم ہو جائے گی، عمران خان فر سٹر یٹ ہیںنہ غصے میں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اب فائنل 8 فروری کی تیاری کریں۔لوگ عمران خان کو مٹا رہے ہیں لیکن اللہاپنے رحم و کر م اور عوام کے تعاون کے ساتھ مٹانے نہیں دے گا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے سزا کے خلاف پر امن احتجاج بھی کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔