آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کومکافات عمل دنیا میںدیکھنا پڑ ے گا ،بلاول بھٹو

مالاکنڈ:(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کو مکافات عمل دنیا میںدیکھنا پڑ ے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں مالاکنڈ کے عوام سے مخاطب ہوں، پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ان انتخابات میں بھی وہ کہتے رہے موسم بہت بر ا ہو گا ، دہشت گردی کا خطرہ ہے، مالاکنڈ کیجیالے بار بار پیپلز پارٹیکیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، شہادتیں قبول کیں، آپ نیسلیکٹڈ راج بھی دیکھا، آپ کے پاس 8 فروری کوایک موقع ہے، مالاکنڈ کے اصل نمائندے کا آپ سے تین نسلوں سے ہے ہم ملکر تمام مسائل اور بحران کا مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ آج ہم ایک بار پھر الیکشن کی طرف جارہے ہیں، جواس سے پہلے جو وزیراعظم تھے وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، مخالف جشن منارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، بانیپی ٹی آئی کے بھی یہی نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتے آرہے تھے ، ایک شخص نے تین بار نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، یہ شخص خدا نخواستہ وزیراعظم بن جاتا ہے ۔توپھر وہی سیاست کرے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا۔ کہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ ووٹ کو عزت کرائیں گے، کیا آج ن لیگ والے ووٹ کو عزت کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے کہتے تھے کہ سب کو جیل میں ڈالوںگا، بانی پی ٹی آئی کے کہتے تھے یہ بھی چور ہے،وہ بھی چور ہے، جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے کیا وہ فرشتے تھے؟ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مجھے اب خود توبہ کرنی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کے بانی کہتے تھے میںانکو رلاؤں گا، آج خود رو رہے ہیں، طاقت کے نشے میں انہوں نے وہ کام کیا، مجھے افسوس ہے ان کی بیوی کو جیل جاناپڑا ۔.یہ مکا فات عمل کب تک جاری رہے گا، سوال یہ ہے کہ ہم کب تک ہم یہ دیکھتے رہیں گے۔ میں جگہ جگہ عوام کے پاس جا رہا ہوں، میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، کیا میاں صاحب آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے ہیں؟عوام کی طرف دیکھتا ہوں، قائد عوام ہمیں بتایا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، میں نے ا نتخابی مہم اس خیبر پختونخوا سے شروع کی، میں آپکی عزت کرتا ہوں، عوام کے پاس ہی حق ہے کہ ان کا وزیر اعظم کون ہوگا بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر بناکر دوںگا ۔ کتنے گھر بنائے ؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوںگا ، روزگار چھین لیا ، 8 فروری کو آپ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، یہ چوتھی بار والی سازش کو روکنا ہیتو عوام کو جاننا پڑے گا، صرف ایک نشان ہے جوراستہ سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button