انٹرٹینمنٹ

عدنان صدیقی نے عام انتخابات 2024 کے نتائج پر ناراضگی کا اظہار

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
حال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 252 جلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔
265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
جن میں دھاندلی کا دعوی کیا جارہا ہے۔
جہاں پاکستانی عوام نتائج پر شدید ناراض ہے تو وہیں شوبز شخصیات بھی ناخوش نظر آرہی ہیں۔
عام انتخابات کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں جن میں اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔
عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تعزیتی نوٹ جاری کیا ۔
مجھ سمیت پاکستان کے دیگر عوام ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کرتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے والوں میں اخلاقیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
اللہ تعالی ہمارے لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور اس ناانصافی کو ایک بار پھر ہمیشہ کے لیے ملک سے ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عدنان صدیقی نے یہ تعزیتی پیغام ان لوگوں کے لیے ہے۔
جنہوں نے ان مظالم میں سہولت اور مدد فراہم کی، ہم یہ ظلم اور ناانصافی کبھی نہیں بھولیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button