پاکستان

نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوگا، افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے، قانون کے مطابق نومنتخب ارکان کا نوٹیفکیشن الیکشن کے بعد 14 روز میں جاری کردیا جائے گا۔
کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 غیر مسلم نشستیں سیاسی جماعتوں کو دی جائیں گی۔
آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کا وقت دیا جائے گا۔آئین کے آرٹیکل 91 کے مطابق نئی قومی اسمبلی کا اجلاس انتخابات کے بعد 21 دن میں بلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button