اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شریف خاندان کے انتخابات میں حصہ لینے والے افراد سمیت لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز، این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف۔
این اے 127 ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130 سے میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا۔