دنیا
سعودی عرب میں پہلی بار خاتون کی ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر تعینانی
ریاض ۔سعودی کابینہ نے محکمہ تعلیم جدہ میں منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
میڈیا کے مطابق اس حوالے سے منال بنت مبارک اللہیبی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔
وہ امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ قیادت کا ان پر اعتماد قومی خدمات کی انجام دہی مزید لگن کے ساتھ کرنے میں معاون ہو گا۔ انہوں نے وزیر تعلیم یوسف البنیان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
سعودی عرب میں کسی خاتون کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن تقرری وزارت کی تاریخ میں پہلی تقرری ہے۔منال بنت مبارک اللہیبی اس سے قبل وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔