آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،

راولپنڈی۔ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عرفان اوزسرٹ نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نیسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button