کھیل
پاکستان سپر لیگ 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور۔پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا۔
ہفتہ کی رات کو ہونے والے اس میلے کا آغاز رنگاررنگ تقریب سے ہوا، جس میں سینکڑوں شائقین کرکٹ شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلو کارعارف لوہار نے سٹیج پر شاندار پرفارمنس کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔
دیگر فنکاروں میں علی ظفر،آئمہ بیگ اور نوری بینڈ نے بھی پرفارم کیا۔
تقریب میں فائر ورکس اور لیزر لائٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا -اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے-