پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضامندی
کراچی: پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلزپارٹی کو دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں پیپلز پارٹی سے دو تین وزرا لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو دیئے جائیں گے جب کہ سینیٹ چیئرمین اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گے جس میں وزیر اعلی پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ چیئرمین سینیٹ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کو دوبارہ اسپیکر نامزد کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی تیسرے اجلاس میں بھی حکومت سازی پر متفق نہ ہوسکے اور پیر کو مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔