آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جاتی امرا میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مریم نواز سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

لاہور: آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ملاقات میں تعاون اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے ممکنہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔بعد ازاں مریم نواز نے یہ بات لاہور میں مسلم لیگ ن کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جیت پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پنجاب میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت ملی ہے، نوجوان ایم پی ایز کی بڑی تعداد آئی ہے، منتخب ہونے پر بہت خوش ہوں۔یہ ایک مشکل الیکشن تھا، واضح اکثریت پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک نیا دور، آج سے پنجاب کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button