دنیا کا ہر مذہب امن و آتشی اور انسانیت کی بات کرتا ہے: وزیر مذہبی امور انیق احمد
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس سے ملاقات
کراچی:دنیا کا ہر مذہب امن و آتشی اور انسانیت کی بات کرتا ہے۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس سے ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جمعہ کے روزکراچی میں جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل ڈاکٹر توڈیگر لوٹس سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انیق احمد کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر مذہب امن و آتشی اور انسانیت کی بات کرتا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھ کر ہم آہنگی اور رواداری کو پروان چڑھانا ہو گا۔ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمے کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان اور جرمنی مل کر کام کر سکتے ہیں۔ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور کا کام قابل ستائش ہے۔ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ہمراہ عنقریب کرتار پور راہداری منصوبے کا دورہ کروں گا۔ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کی عبادتگاہوں کا دورہ کرنا چاہئے