آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا، اپوزیشن کا احتجاج

کراچی: عام انتخابات 2024 کے بعد بننے والی سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جب کہ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں حلف لیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 111 اور ایم کیو ایم کے 36 اراکین نے حلف اٹھایا۔ سنی اتحاد کونسل کے 9، جی ڈی اے کے 3 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا۔ نادر مگسی کار ریلی میں شرکت کے باعث کراچی میں موجود نہیں ہیں جبکہ نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر سینیٹ کی نشستیں برقرار رکھیں گے۔ دادو سے پیپلز پارٹی کے منتخب امیدوار عزیز جونیجو کے انتقال کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جب کہ پی ایس 139 کے لیے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ہو سکتا ہے میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button