آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانعلاقائی

نو منتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف آزادی مارچ کیس میں نومنتخب ایم این اے راجہ خرم شہزاد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر اور علی نواز اعوان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سرینڈر ہو جانے کے بعد منسوخ کر دیے گئے۔
اسد عمر اور علی نواز اعوان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سمن کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر راجہ خرم شہزاد نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے جب کہ اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے اور وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے بریت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button