الیکشن کمیشن کا نئے صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان
اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل (4) 41 کے تحت صدر پاکستان کا انتخاب یکم مارچ کو ہو گا۔ عام انتخابات کا انعقاد اسے 30 دن کے اندر کرنا ضروری ہے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کا پہلا اجلاس انتخابات کے بعد 21 دن کے اندر ہونا ضروری ہے۔ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آئیں گی اور اس طرح صدر کے انتخاب کے لیے درکار الیکٹورل کالج مکمل ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024 کو صدر مملکت کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکیں گے لہٰذا تمام خواہشمند امیدوار آج بروز منگل سے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا سکتے ہیں۔ آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے مل سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے ٹیلی فون نمبر 9219335-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔