خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جاں بحق ، 23 زخمی
پشاور:ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی بارش سمیت روزمرہ ایمرجنسیز میں خدمات و سہولیات کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد میں 5 بچے، خاتون اور مرد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں چھت گرنے کے واقعات میں متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے کہا ہے کہ پشاور کی تمام تحصیلوں میں جاری بارش کے باعث کوئی بھی نقصان ہونے پر ڈپٹی کمشنر پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر ٹیلیفون کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں، فوری کارروائی کی جائےگی۔