پاکستان

توہین کا الزام ‘خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں مذہبی توہین کے الزام میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اچھرہ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ متعدد افراد کے خلاف درج کر کے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر ایچ او اچھرہ محمد بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے متعدد پولیس میٹنگز ہوئیں اور ابتدائی طور پر مذہبی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر درج نہ کرنے کو کہا گیا تاہم بعد میں میٹنگ میں ایف آئی آر کا حکم دیا گیا۔پولیس نے 5 نامزد اور متعدد نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر سیل ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button