پاکستاندنیا

اسرائیل جنگ بندی پر راضی، اب گیند حماس، امریکا کے کورٹ میں ہے۔

واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے تیار ہے تاہم اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ قطر میں غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بیشتر نکات پر اتفاق کیا ہے۔ اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی جلد ممکن ہے۔ سینئر امریکی اہلکار کے مطابق یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا جب حماس معاہدے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق شق پر عمل درآمد کی ضمانت دے گی۔ سینئر امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جنگ زدہ غزہ میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انسانی امداد تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ ابھی تک اسرائیل اور حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button