انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان حادثے میں جلنے سے بال بال بچ گئیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان جلنے سے بال بال بچ گئیں اور ان کے پیٹ پر صرف معمولی زخم آئے۔ اداکارہ اپنی دو نئی فلموں اے وطن میرے وطن اور مرڈر مبارک کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پیٹ پر مرہم لگا ہوا ہے۔ اس موقع پر سارہ علی خان نے شائقین کو شاعرانہ انداز میں کہا کہ اب کیا کرنا ہے جل گیا میرا پت، ہے میں لات۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم اے وطن میرے وطن پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر 21 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جب کہ مرڈر مبارک 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button