آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
پنجاب اسمبلی: بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی نے ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، جسے سپریم کورٹ نے خود تسلیم کیا، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔ ایوان نے قرارداد کی منظوری دی اور اسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔