پاکستان

افسوس ہے پنجاب کے لوگ اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کے لوگ اپنے بچوں کو پنجابی نہیں اردو سکھاتے ہیں’ جب آپ پنجابی زبان سے دور ہوتے ہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔
پنجاب کلچر ڈے پر تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی طور پر شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی بہت کام کرنا ہے اور وقت بہت کم ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس موقع پر مجھے مدعو کرنے کا بہت شکریہ، سٹیج پر فنکاروں نے بہت اچھا کام کیا، عارف لوہار نے گایا اور سماں باندھ دیا، میں سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی پنجابی بعد میں ہیں، ہم ہر صوبے کی ثقافت کو مناتے ہیں، پنجاب 5 دریاؤں کا صوبہ ہے جس کے پانی سے کھیت لہلہاتے ہیں، پنجاب کے لوگ بڑے دل والے ہیں، یہ صوفیائے کرام کی دھرتیہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجابی شاعری بھی باکمال ہے، پنجابی شاعری سن کر بہت لطف آتا ہے، آپ بچوں کو ہر زبان سکھائیں، لیکن پنجابی زبان بھی ضرور سکھائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آج اللہ نے نواز شریف کو عزت دی، مخالفین بھی دیکھتے ہونگے، پنجاب کی کرسی پر دھی رانی بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں بچوں کو پنجابی کا مضمون ضرور پڑھایا جائے، ہر کوئی اپنی مادری زبان میں بات کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔
تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی طور پر چادر پہنائی گئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری کو بھی چادر پہنائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button