دلچسپ

خاتون عجیب بیماری میں مبتلا, اپنے بچوں کی ہنسی بھی ناقابلِ برداشت

ساتھ پورٹ: برطانیہ میں ایک خاتون ایک ایسی نایاب طبی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں ان کے بچوں کی ہنسی بھی ان کیلئے ناقابلِ برداشت ہوگئی ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ساتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والی کیرن کک ایک دردناک بیماری میں مبتلا ہیں جسے hyperacusis کہا جاتا ہے۔ اس حالت میں روزمرہ کی آوازیں جیسے بچوں کی ہنسی، عزیز و اقارب کی باتیں کرنے کی آوازیں اور یہاں تک کہ موسیقی شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
کیرن کے ساتھ یہ سب کچھ 17 مہینے پہلے شروع ہوا تھا۔ کیرن اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ بالکل نارمل زندگی گزار رہی تھی جب ان میں ہائپراکیوسس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ گھریلو آوازیں ان کے لیے اذیت بن گئیں۔عزیزوں کی آوازیں، دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا یا پسندیدہ موسیقی سننا کیرن کے سر میں ناقابل برداشت درد کا باعث بنتا جس کے بعد انہوں نے خود کو سماجی روابط سے الگ تھلگ کرنا شروع کر دیا تاکہ اس تکلیف کو روکا جا سکے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے میرے کانوں میں گرم لاوا انڈیل دیا ہو اور میرے سر میں آگ لگ گئی ہو۔کیرن نے اس عجیب حالت کا کافی ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی کوشش کی ہے تاہم کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button