جو بائیڈن واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بڑھاپے کے طنز کا ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے لیے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو میں 81 سالہ جو بائیڈن کو حیران کن انداز میں انتہائی پرسکون اور اپنی عمر کے حوالے سے پراعتماد انداز میں دیکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں میں ابھی بھی جوان ہوں، توانا ہوں اور خوبصورت.” تاہم انہوں نے خود کہا کہ میں یہ سب کیوں کر رہا ہوں، میں جوان نہیں ہوں اور یہ کوئی راز کی بات نہیں۔ صدر جو بائیڈن نے اپنی عمر کے تضحیک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کسی سے بھی بہتر سمجھتا ہوں کہ امریکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیسے کام کرنا ہے اور ملک کو کیسے چلانا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی موجودہ انتظامیہ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے کورونا وبا کے بحران کا مقابلہ کیا، ملکی معیشت کو مضبوط کیا، ادویات کی قیمتیں کم کیں، خاص طور پر بزرگوں کے لیے انسولین کی قیمت 35 ڈالر ماہانہ مقرر کی۔ صدر جو بائیڈن نے اپنے حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انفراسٹرکچر قانون پاس کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ میں نے یہ کیا اور اب ہم امریکہ کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کی پسند کی آزادی چھین لی ہے۔ ٹرمپ کا خیال تھا کہ صدارت کا کام صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال رکھنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صدر کا کام امریکی عوام کے لیے لڑنا ہے، اور میں یہی کر رہا ہوں۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ "میں نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانون پاس کیا کیونکہ ہمارا مستقبل اس پر منحصر ہے۔” ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر جو بائیڈن کو بوڑھا، کمزور اور عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن ٹرمینل ڈیرینجمنٹ سنڈروم میں مبتلا ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close