پاکستانکھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کی تیا ریو ں کا پاکستان اولمپک کو آگا ہ کر دیا

۔ کراچی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو آگاہ کر دیا، ایونٹ میں مرد اور خواتین کی سات ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ کے لیے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور تجویز کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی او اے عابد قادری گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود سمیت پی او اے سے منسلک قومی اسپورٹس فیڈریشنز کے سیکرٹریز اور صدور بھی موجود تھے۔ ان میں سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر، صدر ہاکستان ہینڈ بال فیڈریشن حاجی محمد شفیق، چیئرمین پاکستان رگبی فیڈریشن فیضی خواجہ، ڈائریکٹر پاکستان والی بال فیڈریشن نصیر احمد، چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر شامل تھے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین نے بریفنگ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے لیے کیے گئے انتظامات، بین الاقوامی ٹیکنیکل آفیشلز، بین الاقوامی کھلاڑیوں اور بین الاقوامی مندوبین کی میزبانی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود سمیت شرکاء نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تجاویز کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کھیلوں کی ترقی اور پاکستان کی میزبانی میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button