آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 4مقامی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 4مقامی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماں شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 روزہ نظر بندی کے احکامات تھری ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button