پاکستانجرائم

15 سالہ لڑکی سے کورٹ میرج کرنے پر شوہر کو 2 سال قید

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 15 سال کی کم عمر لڑکی سے شادی کے مقدمے میں ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے پر ملزم محمد اسلم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے مومن آباد تھانے کے سیکٹر 4/F اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 15 سالہ نابالغ لڑکی سے کورٹ میرج کی۔
شادی کے گواہ اور دولہا مفرور ہیں۔ نکاح نامے میں لڑکی کی عمر 19 سال لکھی گئی تھی تاہم طبی معائنے میں لڑکی کی عمر 15 سال ثابت ہوئی۔
لڑکی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بعد ازاں ملزم نکاح خان اور شادی کے گواہوں کے خلاف سندھ چائلڈ ریسٹرینٹ میرج ایکٹ کی دفعات کے تحت چالان پیش کیا گیا۔
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی، تاہم عدالت نے اسے نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button