پاکستانعلاقائی

چوہدری پرویزالٰہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سپیشل سنٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پرویز الٰہی کو پیش کیا۔
پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔
وکیل نے جج سے کہا کہ پرویز الٰہی کو کاغذات پر دستخط کرنے ہیں، اجازت دیں، جیل میں ہر قسم کی ملاقات پر پابندی ہے۔
پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔
وہ گجرات کے حلقہ پی پی 32 سے الیکشن لڑیں گے، یہ نشست وفاقی وزیر خارجہ چوہدری سالک حسین کی بطور ایم این اے تقرری سے خالی ہوئی تھی۔
چوہدری پرویزالٰہی نے ایف آئی اے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے۔
پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عوام کو دھوکہ دیا گیا، انشاء اللہ فارم 45 ان جعلی حکمرانوں کے لیے پھندا بنے گا۔
ووٹ چوری کرنے والوں کو وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل کر کے عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے۔
زمین پر فرعون بن کر بیٹھنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے ایک پارٹی کی سیٹیں مخالف جماعتوں کے جھولے میں ڈال کر دنیا کی سیاسی تاریخ کی بدترین مثال قائم کردی۔
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف اس حد تک جا سکتا ہے۔
عوام انصاف کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف دیکھ رہے ہیں، تحریک انصاف اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھے گی۔
انتخابی دھاندلی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں بہت جلد ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button