لندن: بنکاک سے لندن جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے خود کو مارنے کی کوشش کی، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والے مسافر کی جان طیارے میں لندن میں ہوائی مسافر کی خودکشی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دے کر بچالی۔
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور خودکشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ایوا ایئر لائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔
دوسری جانب ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔