۔ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں نے پاکستان کی ایران کو برآمدات صفر کر دیں۔ مسلسل تیسرے مالی سال پاکستان کی ایران کو برآمدات صفر اور درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2021 سے 2023 کے دوران ایران کو پاکستانی برآمدات صفر رہی۔ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کی کمی برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے جب کہ گزشتہ مالی سال میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں مزید اضافہ ہوا، گزشتہ 3 سال کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر تھیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کی سرحد پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔مسلسل تیسرے مالی سال پاکستان کی ایران کو برآمدات صفر، درآمدات میں اضافہ ہوا: پاکستان ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے میں شامل تمام اشیا کی درآمد پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔ مالی سال 2021 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 513.6 ملین ڈالر تھیں جبکہ مالی سال 2022 میں ایران سے درآمدات کا حجم 773.8 ملین ڈالر تھا اور مالی سال 2023 میں ایران سے درآمدات بڑھ کر 88 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح مالی سال 2020 میں ایران کو پاکستانی برآمدات صرف 10 ہزار ڈالر تھیں، مالی سال 2019 میں ایران کو برآمدات کا حجم 1.24 ملین ڈالر تھا جب کہ مالی سال 2018 میں ایران کو پاکستانی برآمدات 2.29 ملین ڈالر تھیں۔
Related Articles
Check Also
Close