آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

معیشت مثبت خبریں آرہی ہیں، معیشت کے استحکام کی بنیاد,وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی پریس کانفرنس
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں، معیشت کے استحکام کی بنیاد ہماری حکومت کے آخری 16 ماہ میں رکھی گئی۔
16 ماہ کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور شرح مبادلہ بہتر ہو رہا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے۔
پی آئی اے کا خسارہ قومی خزانے پر بوجھ ہے، ہمیں قومی مسائل پر سیاست کرنی چاہیے، معاشی استحکام کی جانب آگے بڑھنا چاہیے،
وفاقی کابینہ میں معیشت کے حوالے سے بھی بات ہوئی، مثبت اشاریے اور رجحانات کو آگے بڑھایا جائے تو شرح نمو بڑھے گی۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے ہو رہی ہے۔
معاشی استحکام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پوری قوم معیشت کی بہتری اور ملکی مفاد کے لیے متحد ہے۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جارہی ہے، وزیراعظم نے داسو کا دورہ کیا اور چینی انجینئرز سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔
وزیراعظم ملک کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں، مریم نواز پنجاب میں اپنا کام بہترین انداز میں کر رہی ہیں۔
ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بہت جلد ایکشن پلان کا اعلان کیا جائے گا۔ انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کے تمام مسائل حل کریں گے۔
اے پی پی کے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، اے پی پی کی تحقیقاتی کمیٹی کو ختم کرکے وزارت اطلاعات کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button