آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب

کراچی: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کا اعلان کر دیا گیا۔ کراچی سے حافظ نعیم الرحمان انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوئے۔
صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کل 45000 ووٹوں میں سے 6000 خواتین ارکان نے حصہ لیا۔
راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے انتخابات 1941 سے ہر پانچ سال بعد ہوتے ہیں، الیکشن میں ہر رکن امیدوار ہو سکتا ہے لیکن شوری رہنمائی کے لیے تین نام بتاتے ہیں۔
اس بار مرکزی شوریٰ نے جماعت کے ارکان کی قیادت کے لیے تین نام تجویز کیے تھے۔ ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن شامل تھے۔
سراج الحق 2014 میں جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے، وہ دس سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان سے پہلے سید منور حسن، قاضی حسین احمد، میاں طفیل محمد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اس ذمہ داری پر فائز تھے۔ جماعت اسلامی کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1941 میں رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button